اداکارہ سنبل اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری

اداکارہ سنبل اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی کی عدالت نے اداکارہ سنبل اقبال کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے شواہد اور گواہی پیش نا کرنے کے معاملے پر اداکارہ کے دس ہزار روپے مالیت کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں اس کت ساتھ انہیں گرفتار کر کے 15 فروری کو پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سنبل اقبال نے 2020 میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد ندیم کیانی و دیگر کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے ۔ ملزم کے وکیل کے مطابق سنبل اقبال نے ندیم کیانی و دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کروائی تھی اور ندیم کیانی نے کیس میں ضمانت کروا رکھی ہے ۔ اداکارہ سنبل اقبال کی جانب سے یہ الزام عائد کیا تھا کہ ندیم کیانی و دیگر نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی ہے ۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ اداکارہ سنبل اقبال گواہی کیلئے عدالت میں پیش نہیں ہو رہی ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔