این اے 130 کے پولنگ سٹیشن نمبر 63 میں پولنگ شروع نہ ہو سکی

این اے 130 کے پولنگ سٹیشن نمبر 63 میں پولنگ شروع نہ ہو سکی
کیپشن: Nawaz Sharif & Dr Yasmeen Rashid
سورس: publicnews

ویب ڈسک: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 میں پولنگ سٹیشن نمبر 63 میں پولنگ وقت کے مطابق شروع نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق این اے 130 میں نواز شریف بمقابلہ یاسیمین راشد ہیں جبکہ پولنگ سٹیشن نمبر 63 میں پولنگ وقت کے مطابق شروع نہ ہو سکی۔ پولنگ ایجنٹ بروقت پولنگ سٹیشن نہ پہنچ سکا ، ووٹرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مرد و خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں انٹرنٹ سروس معطل ہونے کے بعد سے لوگوں کو  دشواری کا بھی سامنا ہے۔

 ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، امن و امان اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کو اپنا حلقہ تلاش کرنے اور ایک دوسرے سے رابطے میں دشواری کا سامنہ ہے۔الیکشن کمیشن اور پی ٹی اے نے الیکشن ڈے پر موبائل سروس بند کرنے سے منع کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل  فون سروس متاثر اور لاہور کے بھی مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہے۔

Watch Live Public News