ویب ڈیسک: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی پولنگ شروع ہونے سے قبل پولنگ سٹیشن پہنچے اور حلقہ این اے 46 کے پولنگ سٹیشن اسلام آباد ماڈل سکول ڈورہ میں سب سے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔
اس موقع پر مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ ووٹ ڈالنا قومی فرض ہے جو ہر ذمہ دار شہری نے ادا کرنا ہے، آزادانہ اور شفاف انتخابات ملک میں جمہوریت کو مضبوط بناتے ہیں، اپنے اور اپنی نسلوں کے روشن مستقبل کے لئے عوام ووٹ ضرور ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل پرامن اور منظم طریقے سے مکمل ہوگا۔