(ویب ڈیسک ) شیخوپورہ میں پولنگ اسٹیشن پر پریذائیڈنگ آفیسر اور پولنگ ایجنٹس کے درمیان جھگڑا ہوا ہے جس کے بعد پولیگ کا عمل رک گیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے حلقے این اے 115 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 169 پر پریذائیڈنگ آفیسر اور پولنگ ایجنٹس کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔جس کے بعد پولنگ کا عمل رک گیا۔
این اے 115 پولنگ اسٹیشن خیرو پور ملیاں میں بھی جھگڑا کے باعث پولنگ کا عمل رک گیا۔اسی طرح این اے114 پر بھی جھگڑا ہوا ہے جس کے بعد پریذائیڈنگ آفسیر فرار ہو گیا ہے۔
این اے115 اور پی پی 138 میں بھی لڑائی جھگڑا کا واقعہ پیش آیا ہے۔ این اے115پولنگ اسٹیشن بوتھ نمبر 159مکتہ گاؤں میں لڑائی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق پورب گاؤں فیکٹری ایریا کی حدودمیں بھی ووٹنگ کےدوران لڑائی جھگڑا ہوا ہے،پولیس کو مذکورہ علاقہ میں روانہ کردیا گیا ہے۔