ویب ڈیسک: گزشتہ دنوں اسلام آباد کلب میں سینئر پولیس آفیسر کی بیٹی کو ہراساں کرنے والے ملزم کے خلاف انتظامیہ نے بڑا ایکشن لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کلب انتظامیہ کیجانب سے ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ کلب انتظامیہ نے ملزم واصف کریم کی کلب داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم کلب ممبر راجہ مسعود کے مہمان کے طور پر آیا تھا۔ اس لیے کلب ممبر راجہ مسعود کی ممبرشپ بھی معطل کردی گئی ہے۔ اسلام آباد کلب کی انتظامیہ نے دونوں افراد سے متعلق آفس آرڈر جاری کردیا۔
سیکرٹریٹ پولیس مقدمہ درج کر کے مبینہ جنسی ہراسگی کے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم یوفون کمپنی کا ملازم ہے۔ ایف آئی آر میں نامزد ملزم سینئر بیورو کریٹ کا بھتیجا ہے۔
یاد رہے کہ واقعہ 3 اگست کی رات کو اسلام آباد کلب میں پیش آیا۔