پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 30 کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 30 کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: صدرمملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد بیس سے بڑھا کر 30 کر دی، پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سمیت تیس جج ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق وزارت قانون وانصاف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے ججز کی تعداد بڑھا نے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں  چیف جسٹس سمیت ججز کی تعداد 20 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کا بل بھی پیش کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ حکومتی رکن کے بل میں ججز کی تعداد بڑھا کر 23 تجویز دی گئی ہے، گزشتہ دنوں اپوزیشن کی مخالفت کے باعث بل مؤخر کیا گیا تھا۔ 

Watch Live Public News