ویب ڈیسک: پی ایس 112 کیماڑی میں ووٹوں کی ری کاؤنٹنگ میں پی ٹی آئی کے امیدوار ہار گئے اور پیپلزپارٹی کے آصف موسیٰ کامیاب قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس 112 کیماڑی سے پی ٹی آئی کے سربلند خان کی جیت ہارمیں تبدیل ہوگئی ، پیپلزپارٹی کے آصف موسیٰ حلقہ 112 سے ری کاؤنٹنگ میں کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن نے حلقے سے آصف موسیٰ کی کامیابی کانوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے بعد پیپلزپارٹی کے محمدآصف موسیٰ نے ایوان میں حلف اٹھالیا،محمدآصف موسیٰ کے حلف اٹھانے سے سندھ اسمبلی کے 168 ارکان میں سے پیپلزپارٹی 116 ارکان ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ عام انتخابات 2024ء میں پی ایس 112 سے آزاد امیدوار سر بلند خان کامیاب ہوئے تھے۔