ڈیوٹی پر آتے ہوئے ٹریفک حادثے میں ایک خاتون پولنگ افسر جاں بحق 

ڈیوٹی پر آتے ہوئے ٹریفک حادثے میں ایک خاتون پولنگ افسر جاں بحق 
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈسک: پنجاب کے علاقے حافظ آباد میں ڈیوٹی پر آتے ہوئے ایک خاتون پولنگ افسر جاں بحق اور 3شدید زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں ٹھٹھی بہلول کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی پولنگ سٹاف کی گاڑی کو ٹکر جس کے نتیجے میں مریم ناہید نامی لیڈی ٹیچر جاں بحق  اور 3خواتین ٹیچرز شدید زخمی ہوگئی ہیں۔

 

زخمی ٹیچرز کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

 

ریسکیو زرائع کے مطابق چاروں معلمات گورنمنٹ گرلز سکول مدینہ کالونی میں بطور پولنگ آفیسرز ڈیوٹی دینے آرہی تھیں ۔

Watch Live Public News