اس تصویر میں وزیر اعظم عمران خان کے ماموں لیفٹیننٹ جنرل (ر) احمد رضا خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے ، وزیر اعظم نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ میرے کزن کی شادی پر جب میں سات سال کا تھا ، میری والدہ کے اکلوتے بھائی ٗ میرے ماموں احمد رضا خان میرے پہلے کھڑے ہیں‘‘۔ وزیر اعظم عمران خان کی والدہ کے ایک ہی بھائی تھے جنہوں نے 1947ء میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور فوج سے بطور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ہوئے تھے۔View this post on Instagram
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان جب سات سال کے تھے تو وہ ایک شادی میں شہ بالا بنے تھے اور یہ شادی تھی ان کے کزن کی ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ایک تصویر شیئر کی ہے جن میں ان کے ماموں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جو اس وقت کی ہے جب وزیر اعظم عمران خان سات برس کے تھے ٗ اس تصویر میں ننھے عمران خان شہ بالا بنے ہوئے ایک دلہے کے ساتھ کھڑے ہیں جن کے بارے میں وزیر اعظم نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ وہ ان کے کزن تھے۔