”ہمارا وزیراعظم کشمیرکے معاملے میں ناکام رہاہے“

”ہمارا وزیراعظم کشمیرکے معاملے میں ناکام رہاہے“
حویلی آزاد کشمیر( پبلک نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ہردکھ ،خوشی اور غم میں آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں ، کشمیر پر حملہ ہوتو وزیراعظم کہتے ہیں میں کیاکروں،پاکستان کے وزیراعظم میں کشمیر کے لیے بات کرنے کی ہمت نہیں، وزیراعظم تاریخی حملے کےردعمل میں کہتے ہیں شاہراہ کو سرینگر کا نام دیتے ہیں،ہمارا وزیراعظم کشمیرکے معاملے میں ناکام رہاہے۔ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 25 جولائی کو کشمیری عوام کٹھ پُتلی کو جواب دینگے، ہم کشمیری عوام کی ڈکٹیشن کے علاوہ کسی کی نہیں مانیں گے، ہم دہلی اور اسلام آباد کی ڈکٹیشن بالکل نہیں مانتے،ایسا وزیراعظم نہیں چاہتے جو اسلام آباد میں بیٹھ کر مودی کے جیتنے کی دعائیں مانگتے ہیں، مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے والی صرف ایک ہی جماعت ہے وہ پیپلزپارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کبھی پاکستان کا سودا نہیں کرے گی ،یہ کیسے ہو سکتا ہے خوشیاں اُن کیساتھ منائیں اور دُکھ آپ کے ساتھ،ہماری جماعت کبھی کشمیر کا سودا نہیں کر سکتی،غریب کی آواز ایک ہی جماعت و ہ پیپلزپارٹی ہے ، پیپلز پارٹی کے دور میں سب سے زیادہ روزگار ملا، پیپلز پارٹی نے اپنے دورمیں ملازمین تنخواہوں میں اضافہ کیا،آزاد کشمیر میں جیالا وزیراعظم کاانتخاب کریں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو مشکل وقت میں نہیں چھوڑ سکتی ،پی پی کے خاتمےکی بات کرنےوالےیہاں کےعوام کودیکھیں، جب تک پی پی کانعرہ لگانےوالےموجود ہیں اسے کوئی ختم نہیں کرسکتا،بےنظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے ،ہم ہردکھ ،خوشی اور غم میں آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کی بات کی ،اس خطے کے عوام نے 3 نسلوں سے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے،کشمیر پر حملہ ہوتو وزیراعظم کہتے ہیں میں کیاکروں،پاکستان کے وزیراعظم میں کشمیر کے لیے بات کرنے کی ہمت نہیں، وزیراعظم تاریخی حملے کےردعمل میں کہتے ہیں شاہراہ کو سرینگر کا نام دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا وزیراعظم کشمیرکے معاملے میں ناکام رہاہے، بےنظیر کہتی تھیں جہاں کشمیری کا خون گرے گا وہاں میرا خون گرے گا،حویلی کے عوام کا ایک ہی نعرہ ہے، کشمیر کا سودا نا منظور، 25 جولائی کو کشمیری عوام کٹھ پُتلی کو جواب دینگے، ہم کشمیری عوام کی ڈکٹیشن کے علاوہ کسی کی نہیں مانیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم دہلی اور اسلام آباد کی ڈکٹیشن بالکل نہیں مانتے،ایسا وزیراعظم نہیں چاہتے جو اسلام آباد میں بیٹھ کر مودی کے جیتنے کی دعائیں مانگتے ہیں، مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے والی صرف ایک ہی جماعت ہے وہ پیپلزپارٹی ہے،پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کبھی پاکستان کا سودا نہیں کرے گی ،یہ کیسے ہو سکتا ہے خوشیاں اُن کیساتھ منائیں اور دُکھ آپ کے ساتھ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کبھی کشمیر کا سودا نہیں کر سکتی،غریب کی آواز ایک ہی جماعت و ہ پیپلزپارٹی ہے ، پیپلز پارٹی کے دور میں سب سے زیادہ روزگار ملا، پیپلز پارٹی نے اپنے دورمیں ملازمین تنخواہوں میں اضافہ کیا،آزاد کشمیر میں جیالا وزیراعظم کاانتخاب کریں گے ،پیپلز پارٹی عوام کو مشکل وقت میں نہیں چھوڑ سکتی ۔

Watch Live Public News