واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) خواتین کیلئے دنیا کے بہترین ممالک میں سعودی عرب مسلمان ممالک میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان خواتین کو میسر حقوق کے مطابق دنیا کے بدترین ممالک میں بارہویں نمبر پر ہے۔ امریکن میگزین سی ای او ورلڈ کی طرف سے جاری کردہ 2021ء کی رینکنگ کے مطابق سعودی عرب کو مسلمان ممالک میں خواتین کیلئے بہترین ملک قرار دیا گیا ہے ، مسلمان ممالک میں سعودی عرب پہلے جبکہ باقی ممالک عثمان ٗ اردن ٗ متحدہ عرب امارات ٗ الجزائر ٗ سوڈان ٗ قطر ٗ کویت ٗ لبنان اور لیبیا بالترتیب اس کے بعد آتے ہیں۔ پوری دنیا کی رینکنگ کے مطابق جائزہ لیا جائے تو خواتین کیلئے دنیا کے سب سے پہلے ممالک میں نیدرلینڈز ٗ ناروے ٗ سویڈن ٗ ڈنمارک ٗ فن لینڈ ٗ کینیڈا ٗ سوئٹزر لینڈ ٗ نیوزی لینڈ ٗ فرانس اور جرمنی آتے ہیں۔ خواتین کے حقوق کے حوالے سے جن ممالک کو آخری نمبروں پر رکھا گیا ہے اگر اس فہرست کو آخر سے شروع کیا جائے تو پاکستان بارہویں نمبر پر آتا ہے ، یہ فہرست کچھ اس طرح سے ترتیب دی گئی ہے ۔ افریقن ری پبلک ٗ صومالیہ ٗ چاڈ ٗ شام ٗ نگر ٗ لیزوتھو ٗ افغانستان ٗ انگولا ٗ یمن اور ایتھوپیا کے بعد پاکستان کا نمبر آتا ہے۔