وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ٹھنڈا دودھ پیں

وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ٹھنڈا دودھ پیں
دودھ ایک بھرپور غذا ہے۔ اس کا استعمال تو آپ کو ضرور کرنا چاہیے۔ اس کے متعدد فوائد ہیں۔ آج ہم ان میں سے ایک فائدہ یہاں بیان کرنے جا رہے ہیں۔ اس سے آپ کو اپنی زندگی میں بہتری لانے کا موقع ملے گا تو جانتے ہیں کہ کیسے؟ آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ موٹاپے کے شکار افراد کو صرف گرم دودھ پینا چاہیے۔ مگر آپ یہ جان کر حیران ہو جائیں گے کہ آپ ٹھنڈے دودھ کے استعمال سے بھی اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔ دراصل دودھ کیلشیم، پروٹین اور پوٹاشیم جیسے غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے۔ جبکہ لوگ اکثر گرم یا نارمل درجہ حرارت والا دودھ ہی پیتے ہیں۔ لیکن ٹھنڈا دودھ پینا بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ٹھنڈا دودھ پینے کے کیا فوائد ہیں؟ ٹھنڈا دودھ وزن کم کرتا ہے ٹھنڈا دودھ پینے سے وزن کم ہوتا ہے کیونکہ جسم اسے ہضم کرنے کے لیے اسے نارمل درجہ حرارت پر لانے کی کوشش کرتا ہے جس سے بہت زیادہ کیلوریز جل جاتی ہیں۔ اس لیے ٹھنڈا دودھ پینے سے وزن آسانی سے کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کو پینے سے معدہ کافی دیر تک بھرا رہتا ہے اور آپ زیادہ نہیں کھاتے ہیں۔ تیزابیت کو کم کرتا ہے ٹھنڈا دودھ معدے کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ یہ ناصرف معدے کو ٹھنڈا رکھتا ہے بلکہ قبض بھی نہیں ہونے دیتا۔ ٹھنڈا دودھ پینے سے السر کی وجہ سے ہونے والا درد بھی ختم ہو جاتا ہے۔ اس لئے اگر آپ کو تیزابیت یا قبض کا مسئلہ ہے تو روزانہ ایک گلاس ٹھنڈا دودھ پی لیں۔ ورزش کے بعد مشروب اکثر افراد جم میں گھنٹوں پسینہ بہانے کے بعد انرجی ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں مگر یہ انرجی ڈرنکس صحت کے لیے نقصان دہ ہیں تو ایسی صورت میں آپ ٹھنڈے دودھ کو انرجی ڈرنک کے طور پر لے سکتے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ دودھ میں کیلوریز، وٹامنز، منرلز اور بہت سے ضروری غذائی اجزا ہوتے ہیں۔ جو آپ کو فوری توانائی فراہم کرتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔