وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کے روزقطر کے امیر شیخ تمین بن حماد الثانی سے ٹیلی فو ن پر بات کی اور عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے قطر کے عوام کے لئے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ قطرکے امیر نے وزیراعظم کی تہنیت کے جواب میں پاکستان کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں نے بہترین دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہارکیا اور دونوںممالک کے درمیان سیاسی اورمعاشی تعاون میںمزید اضافے کا عزم ظاہر کیا۔دونوں رہنمائوںنے تمام امور اورمشترکہ مفاد پر قریبی رابطہ برقراررکھنے اورمل کر کام کرنے پراتفاق کیا۔