پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں ہزاروں روپے کمی کردی

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں ہزاروں روپے کمی کردی
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں ہزاروں روپے کی کمی کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن نے عمرہ زائرین کے کرایوں میں 11 ہزار روپے کمی کر دی ہے ، کرایوں میں کمی کا اطلاق 10 اگست تک رہے گا، کرائے کی ادائیگی امریکی ڈالر کی کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں ہوگی۔ پی آئی اے کا فیصل آباد سے مدینہ، جدہ کا کرایہ ایک لاکھ 12 ہزار سے کم ہو کر ایک لاکھ 800 ہوگیا ہے، قومی ائیر لائن نے جدہ اور مدینہ کے دو طرفہ کرایوں میں کمی کی ہے۔ پی آئی اے حکام کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالكوٹ اور پشاور سے مدینہ اور جدہ کیلئے پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔