غیرقانونی بھرتیوں کاکیس: پرویز الہٰی کا عدالت پیش نہ ہونےکافیصلہ

غیرقانونی بھرتیوں کاکیس: پرویز الہٰی کا عدالت پیش نہ ہونےکافیصلہ
کیپشن: غیرقانونی بھرتیوں کاکیس: پرویز الہٰی کا عدالت پیش نہ ہونےکافیصلہ

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے آج بھی عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر علی بھٹی کیس پر سماعت کر رہے ہیں، دیگر برضمانت ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کے وکلاء نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی عرصہ دراز حوالات میں بند رہے ہیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب ضعیف العمر ہونے کی وجہ سے کمزور اور لاغر ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی رہنما کیلئے چلنا پھرنا دشوار ہے، معالج نے بیڈریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

واضح رہے کہ عدالت نے پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے آج طلب کر رکھا تھا۔

پراسیکیوشن کے مطابق پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی نے تحریری امتحان میں فیل ہونے والوں کو گریڈ 17 میں ملازمت دی،تحریری امتحان کے نتائج کو تبدیل کر کے من پسند افراد کو ملازمتیں دی گئیں۔

Watch Live Public News