ٹرینوں کے حادثے میں 62 جاں بحق، ریسکیو آپریشن مکمل

ٹرینوں کے حادثے میں 62 جاں بحق، ریسکیو آپریشن مکمل

گھوٹکی (پبلک نیوز) ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے تصادم میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو گئی،100 سے زیادہ زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ 47 میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا،ٹریک کی مرمت ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بھی شروع ہو چکی ہے۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی سمیت تمام متعلقہ حکام اور ریلوے عملہ گزشتہ 30 گھنٹے سے موقع پر موجود ہے۔ ریسکیو آپریشن میں رہلوے، پاک آرمی، این ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ نے حصہ لیا وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی رات بھر بھی ریلیف آپریشن کی نگرانی کر تے رہے۔ چیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی اور سی ای او ریلوے نثار احمد میمن پر موقع پر موجود رہے۔

ریلوے انتظامیہ اور تمام افسران بھی ریلیف آپریشن کی تکمیل تک ڈیوٹی پر موجود رہے۔ ریلوے ٹیمیں ٹریک بحالی کو دوسری ٹرینوں کے لیے بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کی حتمی تعداد کی تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔ ریلیف آپریشن کے ساتھ ساتھ ٹرین حادثے کی تحقیقات کا عمل بھی جاری ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔