’پٹرول 20روپے مہنگا ہونے جا رہا ہے‘

’پٹرول 20روپے مہنگا ہونے جا رہا ہے‘

اسلام آباد ( پبلک نیوز) پٹرول کی قیمت میں 20روپے اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ پٹرولیم لیوی دس روپے سے بڑھ کر تیس روپے تک بڑھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی رہنما حیدر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہر معاملے پر یو ٹرن لیا ہے۔ عوام کو ایک پیسے کی سبسڈی نہیں دی۔ حکومتی تخمینے عوام کو چکمہ دینے کے لیے ہوتے ہیں۔ ملک پر تباہی سرکار مسلط ہے۔ مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے۔ ملک میں غربت کی سطح نو فی صد بڑھی ہے۔ ملک میں ایک کروڑ نوجوان بے روزگار ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملک پر ٹیکس کی بھر مار کردی ہے ،گردشی قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ پٹرولیم لیوی دس روپے سے بڑھ کر تیس روپے تک بڑھا رہے ہیں۔ پٹرول کی قیمت میں بیس روپے اضافہ ہونے جارہے ہے۔ بجٹ کے بعد ایک اور منی بجٹ لایا جائے گا۔

حیدر زمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے تین سال میں گروتھ ریٹ نہیں بڑھی منفی اعداد و شمار میں جارہے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔