سونے کی قیمت میں ایک اور بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک اور بڑا اضافہ
کیپشن: Another big rise in the price of gold

ویب ڈیسک: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 800 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے اضافے کے بعد 242300 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 686 روپے اضافے کے بعد 207733 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 190422 روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 21 ڈالر اضافے کے بعد 2345 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

Watch Live Public News