ویب ڈیسک: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو ایک عام شہری نے تھپڑ مار دیا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے صدر کو اس وقت تھپڑ پڑا جب وہ سرکاری دورہ پر ڈروم پہنچے۔ عام شہری نے پہلے ایمانوئل سے ہاتھ ملایا، پھر ٹکا کے تھپڑ دے مارا۔ فوری بعد سکیورٹی اہلکاروں نے شہری کو پکڑ لیا جبکہ فرنچ صدر وہاں سے پیچھے چلے گئے۔
#Macron se fait gifler en direct de #Tain pic.twitter.com/tsXdByo22U
— ⚜️ (@AlexpLille) June 8, 2021
یہ واقعہ جنوبی فرانس کے علاقہ ڈروم میں پیش آیا۔ فرانسیسی صدر وہاں پر سرکاری دورہ پر پہنچے تھے۔ بیریئرز کے پیچھے شہری ان کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری بالکل مطمئن اور تحمل کے ساتھ کھڑا تھا۔ صدر نے اس سے ہاتھ بھی ملایا۔