”مغربی دنیا کو اسلاموفوبیا کا مسئلہ حل کرنا ہو گا“

”مغربی دنیا کو اسلاموفوبیا کا مسئلہ حل کرنا ہو گا“

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ مغربی دنیا کو اسلاموفوبیا کا مسئلہ حل کرنا ہو گا۔ کینیڈا میں ہونےوالاواقعہ دردناک ہے۔

قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈمیں مسجدمیں حملہ ہواتھا۔ برطانیہ میں بھی نہتےلوگوں پرچھریوں سےحملہ کیاگیا۔ فرانس میں جوکچھ ہواوہ کسی سےپوشیدہ نہیں۔

انھوں نے کہا کہ مغربی دنیاکواسلاموفوبیاکامسئلہ حل کرناہوگا۔ اسلاموفوبیاکامسئلہ حل نہ ہواتومعاشرےتقسیم ہوسکتےہیں۔ وزیراعظم نےکہااسلاموفوبیاکیخلاف مسلم امہ کویکجاکرناہوگا۔ وزیراعظم کی ہدایت پروزرائےخارجہ اجلاس میں قراردادپیش کی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں ہونےوالاواقعہ دردناک ہے۔ کینیڈامیں قونصل جنرل نے پاکستانی فیملی سےرابطہ کیا۔ کینیڈین پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کاانتظارکرناچاہیے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔