ملکوال ( پبلک نیوز) خود سفید ہو گیا، غیرت کے نام پر ایک اور بہن قتل کر دی گئی۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ڈفر میں بھائی نے 19 سالہ بہن کو قتل کر دیا۔ ملزم کو بہن کے رشتہ پر اعتراض تھا۔ واردات کے بعد ملزم فرار جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ: غیرت کے نام پر 5 بچوں کی ماں قتل
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں بھی ایک ہی واردات سامنے آئی۔ رسولنگر کے علاقہ میں نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنی بہن کو قتل جبکہ اس کے دوست کو زخمی کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کرن کی محلہ کے شہزاد نامی نوجوان سے دوستی تھی۔