وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امام حسینؓ کے روضہ مبارک پر حاضری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امام حسینؓ کے روضہ مبارک پر حاضری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورۂ عراق کے دوران روضۂ امام حسینؓ پر حاضری کی سعادت حاصل کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امام حسینؓ کے روضہ مبارک پر خصوصی حاضری کے دوران دعائیں مانگیں اور مناجات پڑھیں ۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری نے امام حسینؓ کے صحابی حبیب ابن مظاہرؓ کی تربت پر بھی حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے مقامِ شہداء پر بھی حاضری دی اور گنج شہیداں پر نماز بھی ادا کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ غازی عباسؓ علمدار پربھی حاضری دی، ان کے روضے مبارک پر مناجات پڑھیں اور نماز ادا کی اور دعائیں مانگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔