ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، عماد وسیم  کا ورلڈکپ سے آؤٹ ہونے کا خدشہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، عماد وسیم  کا ورلڈکپ سے آؤٹ ہونے کا خدشہ
کیپشن: Imad Wasim

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جاری مگر پاکستان ٹیم کی مشکلات کم نہ ہو سکیں ، ٹیم کے اہم بالر عماد وسیم  کا ورلڈکپ سے آؤٹ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کہ مطابق ‏آل راونڈر عماد وسیم کا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ انجری کے شکار عماد وسیم  انجری سے مکمل چھٹکارا حاصل نہیں کر سکے۔ عماد وسیم کی پسلیوں میں فریکچر  ہونے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ عماد وسیم انگلینڈ کےخلاف سیریز میں پسلیوں کی تکلیف کاشکار ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ بھارت کے خلاف میچ  کے لئے عماد وسیم  کوکھلانے کے لئے کوشاں ہے، عماد وسیم کو تکلیف کے باوجود اہم میچ  کے لئے پلئینگ الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ورلڈکپ سے باہر ہونے کی صورت میں عماد وسیم کی جگہ مہران ممتاز کو اسکواڈکا حصہ بنائے جانے کاامکان ہے۔ 

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ مہران ممتاز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسپن باؤلنگ کیمپ میں شریک ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے تاحال مہران ممتاز کو گرین سگنل  نہیں ملا ہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔