زمبابوے کا بھارت کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان

زمبابوے کا بھارت کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان

ویب ڈیسک :(طیبہ نقشی ) بھارتی ٹیم کے دورہ زمبابوے کی تیاری ، 6 جولائی سے شروع ہونے والے ٹی-20 ٹورنامنٹ کے لیے میزبان  ملک زمبابوے نے اپنی ٹیم  کا اعلان کردیا۔

  بھارت کے خلاف زمبابوے اپنی ایک مضبوط ٹیم میدان پر اتار رہی ہے جس کی کپتانی سکندر رضا کریں گے۔

 اس ٹیم میں ایک انتہائی اہم کھلاڑی کی انٹری ہوئی ہے جس کے کھیل پر سبھی کی نظریں جمی ہیں۔ اس کھلاڑی کا نام انتم نقوی ہے۔ نقوی ایک بہترین آل راؤنڈر کھلاڑی ہیں جنھوں نے 10 فرسٹ کلاس میچوں میں نہ صرف 792 رن بنائے، بلکہ 20 وکٹ بھی لیے ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کا سب سے بڑا اسکور ناٹ آؤٹ 300 رن ہے۔

زمبابوے اسکواڈ  میں کپتان سکندر رضا اور انتم نقوی کے علاوہ ٹیم میں فراز اکرم، برائن بینیٹ، جوناتھن کیمپبل، تینڈائی چٹارا، لیوک جونگوے، اینوسینٹ کیّا، کلائیو مدانڈے، ویسلی مادھیویر، تدیواناشے مارومنی، ویلنگٹن مساکادزا، برینڈن ماووتا۔ بلیسنگ مزاربانی، ڈایون مایرس، رچرڈ نگاروا، ملٹن شمبا شامل ہیں۔

5 میچوں کی ٹی-20 سیریز کا پہلا میچ 6 جولائی کو کھیلا جائے گا اور دوسرا ٹی-20 میچ اگلے ہی دن یعنی 7 جولائی کو ہوگا۔ تیسرا ٹی-20 مقابلہ 10 جولائی، چوتھا مقابلہ 13 جولائی کو اور پانچویں یعنی آخری مقابلہ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ سبھی مقابلے ہرارے اسپورٹس کلب میں ہی ہوں گے ۔

 بھارتی ٹیم کی سربراہی  شبھمن گل کو ملی ہے اور ان کے ساتھ یشسوی جیسوال، ریتوراج گائیکواڈ اور ابھشیک شرما جیسے ماہر  اوپنرز شامل ہیں ۔ 

ان کے علاوہ رنکو سنگھ، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، ریان پراگ بھی بہترین  بیٹر ہیں۔ 

آل راؤنڈر کھلاڑیوں میں واشنگٹن سندر اور شیوم دوبے جبکہ اسپن ڈپارٹمنٹ سے روی بشنوئی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسپن میں بشنوئی کو سندر کا ساتھ ملے گا جو پاور پلے میں بھی گیندبازی کا ہنر جانتے ہیں۔ تیز گیندبازوں  میں اویس خان، خلیل احمد، مکیش کمار اور تشار دیشپانڈے  بھارتی ٹیم میں  شامل ہیں۔

Watch Live Public News