(محمدساجد) نیویارک میں موجود سپورٹس جرنلسٹ سید یحییٰ حسینی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ پر تبصرہ کرتے کہا اعظم خان میچ سے باہر ہوں گے، امریکہ سے شکست کے بعد کھلاڑی مطمئن ہیں اور اپنے فینز سے مل رہے ہیں۔
نجی نیوز چنیل کے پروگرام میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2024 کے میچز پر تبصرہ کرتے ہوئے سپورٹس جرنلسٹ سید یحییٰ حسینی نے کہا وہ اس بات پر حیران ہیں کہ پاکستان میں خبریں چل رہی ہیں کہ پاکستانی ٹیم امریکہ سے ہار کے بعد ہوٹل کے کمروں سے نہیں نکلی۔ کھلاڑیوں نے دو روز سے کھانا نہیں کھایا تو ایسی کوئی بھی خبر درست نہیں ہے، کل پاکستانی ٹیم کے ہوٹل گیا کھلاڑی اپنے فینز سے مل رہے تھے، باہر بھی جارہے تھے کافی پلیئرز کی فیملی ان کے ساتھ ہے۔
پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گی، اعظم خان انڈیا کے میچ سے باہر ہوں گے،ٹیم میں دو ، تین تبدیلیاں ہوں گی، عماد وسیم کھلیں گے اور ایک اور ابرار ٹیم میں شامل ہوگا۔صائم ایوب کو پلیئنگ الیون میں رکھنے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی، پاکستان اب اپنی بیٹنگ تبدیل کرے گی، شاداب خان ایک بیٹر کی حیثیت سے کھلیں گے اگر عماد اور ابرار ٹیم میں واپس آتے ہیں۔
عباس آفریدی کو بھی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے،بابراعظم اور رضوان ہی اوپنر ہوں، تیسرے نمبر پر عثمان اور چوتھے پر فخرزمان ہوں گے۔