ویب ڈیسک: شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل نے اوپرا ونفرے کو دیئے گئے تہلکہ خیز انٹرویو شاہی خاندان پر سنگین الزامات عائد کر دیئے۔
میگھن مرکل نے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ شاہی خاندان کی جانب سے مجھے چپ کرانے کی کوشش کی گئی، میرے بارے میں شاہی خاندان کے اندر سے جھوٹ بولے گئے، دوسرے لوگوں کو بچانے کے لئے جھوٹ بولے گئے۔
انہوں نے جب میں حاملہ تھی تو کہا شاہی خاندان کے ایک فرد کو فکر تھی کہ ہمارے بچے کی جلد کتنے گہرے رنگ کی ہو گی، شاہی خاندان نے بچے کے رنگ کو لیکر تعصب کا نشانہ بنایا، آرچی کو شہزادے کا شاہی لقب دیا گیا نہ ہی دیگر بچوں کی طرح سیکیورٹی دی گئی۔ انہوں نے کہا سب سے بڑی غلطی اپنی حفاظت کیلئے شاہی خاندان پر یقین کرنا تھا، میرے ذہن میں خودکشی کے خیالات بھی آتے رہے۔
برطانوی شاہی خاندان کی بہو نے کہا ملکہ الزبتھ سے میرے تعلقات ہمیشہ خوشگوار رہے، شاہی خاندان اور شاہی خاندان کو بطور ادارہ چلانے والوں میں فرق ہے۔
اس موقع پر شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ میرے والد شہزادہ چارلس اب میرا فون بھی نہیں سنتے، شہزادہ چارلس نے بطور والد مجھے مایوس کیا، جس طرح کا سلوک میری اہلیہ سے کیا گیا یقینا میری والدہ ناخوش ہوتیں، اپنے بھائی سے پیار کرتا ہوں، ہم ایک ساتھ مشکلات سے گزرے ہیں، شاہی خاندان سے اب مجھے کوئی رقم نہیں ملتی۔