کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے وزیر اعظم عمران خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے مکمل یک جہتی کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”میں تمہارا ہوں ٗ مجھے تم پہ ناز ہے“۔ عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ کے ذریعے ایک آزاد نظم شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ۔ میں تمہارا ہوں ٗ مجھے تم پہ ناز ہے ٗ مجھے صرف تم نے سمجھا ہے ٗ مجھے کوئی نہیں سمجھ سکا ٗ سب دل دکھاتے ہیں ٗ تم گلے لگاتے ہو ٗ تم میری جان ہو ٗ تم عمران ہو ٗ شاید میں اگلے قافلے کا حصہ نہ ہوں ٗ لیکن تمہارا حصہ ہمیشہ رہوں گا ٗ محب وطن ٗ اصول پسند اور نہ جھکنے والا عمران خان۔https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1368860700601430025عامر لیاقت حسین نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی لگائی جو وزیر اعظم عمران خان کی اعتماد کا ووٹ لینے والے دن کی ہے۔ تصویر میں عامر لیاقت حسین خوشگوار موڈ میں وزیر اعظم کے آگے جھکے ہوئے کوئی بات کر رہے ہیں۔ جبکہ وزیر اعظم ان کی بات سن کر مسکرا رہے ہیں۔