وزیر اعظم کا مستحق افراد کیلئے بہت بڑا پیکج

وزیر اعظم کا مستحق افراد کیلئے بہت بڑا پیکج
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا غریبوں و مستحق افراد کے لئے ایک اور بڑا قدم ٗ مستحق افراد کو اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لئے براہ راست سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہتفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت مستحق اور غریب افراد کو غذا اور دیگر اشیائے ضروریہ کی خریداری اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں مہنگائی کے شکار ٗ پسے ہوئے غریب طبقے کیلئے ایک بہت بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔ اس پیکج کے تحت غریبوں کو براہ راست، شفاف اور فوری ریلیف فراہم کیا جائیگا۔ سبسڈی مجوزہ طور پر احساس فوڈ سٹیمپ پروگرام کے تحت دی جائے گی۔وزیراعظم نے براہ راست سبسڈی مجوزہ طور پر احساس فوڈ سٹیمپ پروگرام کے اجراء کے جلد انتظامات کی ہدایت دیدیمجوزہ فوڈ سٹمپ پروگرام کے تحت بالواسطہ سبسڈی کے نظام سے براہ راست مالی معاونت کے طریقہ کار اپنایا جائے گا ٗ وزیر اعظم نے براہ راست سبسڈی کے نظام کے طریقہ کار اوراعداد وشمار کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت دیدی ٗ براہ راست سبسڈی سے مستحقین تک حکومتی امداد براہ راست، شفاف طریقے اور فوری میسر آئے گی۔حکومت کی جانب سے براہ راست سبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیرِ صنعت محمد حماد اظہر، مشیر ڈاکٹر عشرت حسین ٗ معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر نے شرکت کیمتعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز اوردیگر سینئر افسران بھی شریک. ہوئے ٗڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کو مجوزہ پروگرام کے خدو خال اور طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگ دی ٗوزیرِ اعظم کو استفادہ پانے والے خاندانوں اور افراد کے اعدادو شمار اور ابتدائی تخمینہ پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کو ملکی معاشی حالات کے باعث غریب افراد پر پڑنے والے بوجھ کا مکمل احساس ہے، ہر ممکنہ کوشش ہے کہ غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جائے ٗغریب عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں اپنی ذمہ داری کا مکمل احساس ہے اور ہم اس کو پورا کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گا ٗ حکومتی سبسڈی کا شفاف اور موثر استعمال موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ٗ

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔