اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا بلاول بھٹو کو چیلنج

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا بلاول بھٹو کو چیلنج

اسلام آباد (پبلک نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بلاول بھٹو زرداری کو چیلنج کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو کہتا ہو کہ وہ آئیں جیسے چاہیں تسلی کر لیں۔ پوری دنیا اور میڈیا دیکھ رہا تھا، ایک ایم این اے کے بارے میں بتائیں جو کم تھا؟

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کو چیلنج کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی ایسا کام نہیں کرتا جس سے تاریخ خراب ہو۔ میں کسی بھی صورت قانون و آئین کے خلاف کام نہیں کروں گا۔ صادق سنجرانی نے تین سال سینٹ کو مثالی طور پر چلایا۔

انہوں نےمزید کہا کہ اپوزیشن کو برابر کا موقع دیا۔ چیرمین سینٹ کے اپوزیشن و حکومتی سنیٹروں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ امید ہے سب کے چوائس صادق سنجرانی ہوں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔