ترین گروپ میں شامل علیم خان کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار میدان میں آگئے، قیادت کو پیغام بھجوا دیا کہ علیم خان بطور وزیراعلیٰ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے قیادت کو پیغام دیا ہے کہ وزارت اعلیٰ کا منصب پرویز الٰہی کو دیا جائے یا میرےپاس رہنے دیا جائے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عثمان بزدارکو علیم خان قابل قبول نہیں، ارکان اسمبلی میں بھی ان کےخلاف جذبات ہیں،، اس متعلق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مثبت جذبات پر اظہار تشکر کیا ہے۔
وزارت اعلیٰ کے حوالے سے نام تجویز کرنے پر پرویز الٰہی نے عثمان بزدار کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔