کپتان بسمہ معروف کی ایک اور ویڈیو وائرل

کپتان بسمہ معروف کی ایک اور ویڈیو وائرل
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد اسٹیڈیم میں موجود اپنی کمسن بیٹی فاطمہ کے نام کر دیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بسمہ معروف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بیٹی فاطمہ کی تصویر شئیر کی اور خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے۔ قومی ٹیم کی کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عالمی یومِ خواتین پر میچ جیتتے تو اچھا ہوجاتا لیکن آج کے دن میں پوری دنیا کی تمام خواتین، خاص طور پر لڑکیوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ طاقتور، حیرت انگیز ہیں اور کسی بھی خواب کو پورا کر سکتی ہیں۔ بسمہ معروف نے کہا کہ آپ سب کا میرے اور میری بیٹی کے لیے پیار اور دعاؤں کا شکریہ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انکی ایک ویڈو وائرل ہو ئی تھی جس میں بھارتی خواتین کھلاڑی انکی بیٹی فاطمہ کیساتھ کھیل رہیں تھیں. واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کو دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ بھارت کے بعد آسٹریلیا نے بھی پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست دے دی ہے۔اس میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 191 رنز دیا تھا جو انہوں نے 35 اوورز میں ہی پورا کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف نے سب سے زیادہ 78 رنز بنائے جبکہ عالیہ ریاض نے نصف سنچری کے ساتھ 53 رنز کی اننگ کھیلی۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کا اگلا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا جو 11 مارچ بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔