ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی خواتین سولجرز مادروطن کی حفاظت میں پیش پیش

ویب ڈیسک: ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی لیڈی سولجرز قومی دفاع میں ایک نئی روایت قائم کررہی ہیں۔ ایف سی بیٹل اسکول میں یہ بہادر بلوچ بہنیں، بہترین ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں تاکہ دشمنوں  کوزوردار جواب دیا جا سکے۔

روزانہ کی بنیاد پر ان خواتین سولجرز کو  فٹنس کے لیے سخت سے سخت ٹریننگ کروائی جاتی ہے جو ان کی پیشہ ورانہ تربیت کا ایک اہم حصہ ہے۔ کھیل کا میدان ہویاجنگ کامیدان، بلوچ قوم کی ان بہادر بیٹیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گی۔ 

یہ پاکستان کی بیٹیاں اپنے بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاتے ہوئے ملک کی حفاظت میں ساتھ ساتھ ہیں۔ پاکستان کی ان بیٹیوں کی ہمت ،بہادری اورہماری بلوچ بہنوں کا جذبہ دیکھ کر یقیناً ہم سب کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔

Watch Live Public News