حکومت کا سولرپینل صارفین کومفت بجلی دینے کا اعلان

حکومت کا سولرپینل صارفین کومفت بجلی دینے کا اعلان
کیپشن: سولرپینل لگانے والےصارفین کیلئے خوشخبری،جتنی مرضی بجلی استعمال کریں

ویب ڈیسک:  بھارت کے دارالحکومت نئی  دہلی میں اروند کیجریوال کی حکومت آنے کے بعد سے ہی پچھلے 9 سالوں سے لوگوں کو بجلی کے بلوں میں رعایت دی جارہی ہے اور 200 یونٹ تک مفت بجلی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔اسی طرح دہلی کے لوگوں کو پہلے کی طرح ہی 400 یونٹ تک کا آدھا بل ادا کرنا ہوگا جبکہ جو لوگ اپنے گھر کی چھت پر سولر پینل لگائیں گے ، انہیں صفر بل ادا کرنا پڑے گا، خواہ وہ کتنی ہی یونٹ بجلی استعمال کریں۔

تفصیلا ت کے مطابق یہ رعایت مستقبل میں بھی جاری رہے گی یا نہیں اس سلسلے میں آج دہلی کابینہ کی ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں وزیراعلی اروند کیجریوال کے علاوہ وزراء سوربھ بھاردواج، آتشی، عمران حسین، کیلاش گہلوت، گوپال رائے اور راجکمار آنند موجود تھے۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ 200 یونٹ تک مفت بجلی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ اسی طرح دہلی کے لوگوں کو پہلے کی طرح ہی 400 یونٹ تک کا آدھا بل ادا کرنا ہوگا۔ حکومت نے اس معاملے پر آج ہنگامی میٹنگ بلائی تھی۔ایک ماہ پہلے ہی کیجریوال حکومت دہلی کے لوگوں کے لیے نئی سولر پالیسی پالیسی لائی تھی، جس کے تحت حکومت ان لوگوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کی تیاری کر رہی ہے جو اپنے گھروں کی چھتوں پر سولر پینل لگاتے ہیں۔

سولر پالیسی 2024 کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ اس کے تحت صنعتیں چلانے والے لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ اپنے کمرشیل یونٹس پر سولر پینل لگا کر لوگوں کے بجلی کے بل آدھے تک کم کئے جا سکتے ہیں۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ جو لوگ اپنے گھر کی چھت پر سولر پینل لگائیں گے ، انہیں صفر بل ادا کرنا پڑے گا، خواہ وہ کتنی ہی یونٹ بجلی استعمال کریں۔