یو اے ای میں ژالہ باری  کاخطرہ،شہریوں نے  گاڑیوں پر شیٹس ،گتے چڑھا دیے

یو اے ای میں ژالہ باری  کاخطرہ،شہریوں نے  گاڑیوں پر شیٹس ،گتے چڑھا دیے

ویب ڈیسک: ژالہ باری  کاخطرہ ، متحدہ عرب امارا ت میں شہریوں نے احتیاطا گاڑیوں کو  گتوں اور مضبوط کپڑوں سے ڈھانپ دیا۔ 

 رپورٹ کے مطابق   متحدہ عرب امارات/ دبئی میں طوفانی بارشوں، ژالہ باری  اور سیلابی صورتحال کا امکان ہے ۔ 

، اس ویک اینڈ پر دبئی، ابو ظہبی، فجیرا، العین، سوہر سمیت دیگر شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا امکان  ہے اور گذشتہ ژالہ باری سے خوفزدہ لوگوں نے اس دفعہ اپنی گاڑیوں کو بچانے کے لئے ان پر شیٹس اور گتا چڑھا دیا ہے تاکہ گاڑیوں کے شیشے نہ ٹوٹیں اور وہ ڈینٹ پڑنے سے محفوظ رہیں ۔

 دوسری طرف متحدہ عرب امارات اور   دبئی میں حکام نے  شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ہفتے اور اتوار کے دوران متحدہ عرب امارات میں اپنی تمام مصروفیات اور غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں.

Watch Live Public News