محمود خان اچکزئی کاصدارتی انتخاب ملتوی کرنےکامطالبہ

محمود خان اچکزئی کاصدارتی انتخاب ملتوی کرنےکامطالبہ
کیپشن: محمود خان اچکزئی کاصدارتی انتخاب ملتوی کرنےکامطالبہ

ویب ڈیسک: صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نےصدارتی انتخاب ملتوی کرنےکامطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اگلے صدر کے انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب 9 مارچ بروز ہفتہ ( کل ) کو ہوگا اور انتخاب میں حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کو بطور امیدوار نامزد کیا گیا تھا جبکہ محمود اچکزئی پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے ارکین کی جانب سے بطور امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات بھی منظور ہو چکے ہیں۔

تاہم، انتخاب سے ایک روز قبل محمود اچکزئی کی جانب سے انتخاب کو ملتوی کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا ہے۔

صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ  کر صدراتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں اس لئے الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔

Watch Live Public News