8فروری کے انتخابات اور9 مئی پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے،عمرایوب

8فروری کے انتخابات اور9 مئی پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے،عمرایوب

(ویب ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 8فروری کے انتخابات اور9 مئی پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے 2024ء کے الیکشن اور 9 مئی کے واقعات اور پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے حوالے سے آزاد جوڈیشل کمیشن ہونا چاہیے، جسے تمام سی سی ٹی وی ویڈیوز تک رسائی ہونی چاہیےتاکہ سچ سامنے آجائے۔

انہوں نے  حمود الرحمان کمیشن، ایبٹ آباد کمیشن اور سانحہ آرمی پبلک اسکول کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔

عمر ایو ب نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہئوے کہا کہ   اظہار رائے کی آزادی بہت کم ہے، سوشل میڈیا ایپ ایکس کو بند کیا گیا، میڈیا پر دباؤ ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صدر کا الیکشن درست نہیں، فارم 47 کے ذریعے 24 گھنٹے میں 80 ہزار کی لیڈ لینے والوں کو ہرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ   لندن پلان فرد واحد کا فیصلہ تھا، جس پر تشدد ہوا اسی کو قصور وار ٹھہرایا جا رہا ہے۔  نگراں وزیراعظم نے کہا میرا نام گندم اسکینڈل میں نہ ڈالیں ورنہ 47 فارم کا کچا چٹھا کھول دوں گا۔

Watch Live Public News