وزیر کھیل کا ارشد ندیم کو نیا جیولین دینے کا اعلان

وزیر کھیل کا ارشد ندیم کو نیا جیولین دینے کا اعلان
کیپشن: Arshad Nadeem Pakistani olympic athlete
سورس: ویب ڈیسک

(لاہور) محمد شکیل خان: وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لئے بڑا اعلان کر دیا۔

صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے چارج سنبھانے کے بعد نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں اہم پریس کانفرنس اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے امور بارے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے سپورٹس کے نئے دور کا آغازہوگیا ہے۔ پنجاب کے ہر شہر میں سپورٹس کمپلیکس بنایا جائے گا،میدان آباد ہوں گے دیہاتوں میں کھیلی جانے والی روایتی تقافتی کھیلوں کو دوبارہ زندہ کیا جائیگا اور کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن وزیراعلیٰ پنجاب کی ریڈلائن ہے،کھلاڑیوں کو عالمی مقابلوں میں شرکت کیلئے وسائل مہیا کیے جائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق سپورٹس کو ترقی دی جائے گی، دیہاتوں میں گراؤنڈز بنائے جائیں گے اور سابقہ ادوار کے کارآمد منصوبوں کو جاری رکھا جائے گا۔

صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ نئے آئیدیاز کو لیکر آئیں گے،سپورٹس میں پرائیوٹ سیکٹر کو بھی شامل کریں گے،خواتین کی گیمز میں اصلاحات لیکر آئیں گے،نظر انداز ایریازمیں خواتین پر توجہ نہیں دی جاتی ہے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،انٹرنیشنل کوچز کو اپنے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے بلایا جائے گا،یوتھ کو اینگیج کرنے کیلئے پورے سال کاروڈ میپ بنارہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا یوتھ پر فوکس ہے،پہلی تقریر میں بھی انہوں نے یوتھ کا ذکر کیا ہے۔ 

ایک سوال کے جواب میں وزیرکھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے کہا ہے کہ ارشد ندیم ہمارے قومی ہیرو ہیں مجھے پتہ چلا ہے ان کا جیولن ٹوٹ گیا ہے میری وزارت کی جانب سے انہیں نیا جیولن گفٹ کیا جائے گا،آج عام لوگوں کو سپورٹس ہیروزکا پتہ نہیں ہے،لوگ اب سپورٹس ہیروز کو پہچانیں گے،سکولوں میں سپورٹس سہولیات ہونی چاہئے، جوبچے گھروں میں موبائل گردی کا شکار ہیں ان کو میدانوں میں لیکر آنا اولین ترجیح ہے،سپورٹس پر کم فنڈز خرچ کئے جاتے ہیں جبکہ ہسپتالوں پر زیادہ ہوتے ہیں، سپورٹس کا بجٹ اتنا ہے کہ صرف 80روپے ہر شخص کے حصہ میں آتے ہیں،ڈی جی سپورٹس پنجاب کے اقدامات خاص طور پر سالانہ سپورٹس کیلنڈر،سپورٹس کلبز کی رجسٹریشن اور انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز کا قیام اچھے اقدامات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،گھوسٹ ملازمین کی ڈیپارٹمنٹ میں کوئی جگہ نہیں ہے،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا ہر آفیسراور ملازم اپنی کارکردگی کا جوابدہ ہوگا،فنڈنگ کے ایشوز کو احسن طریقے سے حل کریں گے،سوشل میڈیا پر فوکس ہوگا، سپورٹس کانیا پورٹل بنایا جائے گا،کھلاڑیوں کی میڈیا کوریج ہم کروائیں گے تاکہ لوگوں کو اپنے ہیروز کاپتہ چل سکے، سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشنز آف لاہور (سجال) کے نومنتخب عہدیداران کو بھی مبارک باد دیتاہوں۔

اس سے قبل صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی صدارت میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ امور کے بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب راجہ جہانگیر انور اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے سپورٹس کے محکمانہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی ہے، اس موقع  پر ڈائریکٹرایڈمن، ڈائریکٹر سپورٹس، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرزودیگر افسران بھی موجود تھے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔