ن لیگ  اور پیپلزپارٹی کا نگران سیٹ اپ ختم  کرنے پر اتفاق

ن لیگ  اور پیپلزپارٹی کا نگران سیٹ اپ ختم  کرنے پر اتفاق

(ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق  مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان نگراں حکومت کا تصور ختم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

انتخابی عمل میں نگراں حکومت کی ناکامی ، قانون سازی کی تیاریاں شروع  کردی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق   پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں  نگران سیٹ کو ختم کرنے کی تجویز پر اتفاق کرلیا  گیا ہے۔مدت پوری کرنے والی حکومت کا سربراہ ہی نئے عام انتخابات تک ذمہ داریاں انجام دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  عام انتخابات بھی بھارت اور بنگلہ دیش کی طرز پر وزیراعظم کی زیر نگرانی ہوں گے، وزیراعظم کی کابینہ تحلیل ہو جائے گی لیکن وزیراعظم کام جاری رکھیں گے۔

 ذرائع کے مطابق   الیکشن عمل کو سادہ اور آسان بنانے کے لیے بھی سفارشات مرتب کی جائیں گی، انتخابی اصلاحات کے لیے قانون کا مسودہ تیار کیا جائے گا ،دونوں جماعتیں مجوزہ اصلاحات پر دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیں گی۔

Watch Live Public News