قاتلانہ حملہ کیس، سٹیج اداکارہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

قاتلانہ حملہ کیس، سٹیج اداکارہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(پبلک نیوز) تماثیل تھیٹر کے مالک پر قاتلانہ حملے کا معاملہ، سیشن کورٹ میں سٹیج ادکارہ کی فیا بتول کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے اداکارہ فیا کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی۔ تھانہ گارڈن ٹاؤن نے اداکارہ فیا کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ 2021 میں درج کیا تھا۔ اداکارہ پر دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تفتشی آفیسر کے مطابق تماثیل تھیٹر کے مالک قیصر ثناء اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، اداکارہ پر تماثیل تھیٹر کے مالک پر قاتلانہ حملہ کرنے کا الزام عائد ہے۔

تفتیشی کے مطابق تماثیل تھیٹر کے مالک کو ٹانگ پر گولی لگی تھی، تماثیل تھیٹر کے مالک شدید زخمی ہو گئے تھے،اداکارہ نے تماثیل تھیٹر کے مالک پر غنڈہ عناصر کے ذریعے قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ تفتیشی کی جانب سے عدالت سے اداکارہ کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی گئی۔

دوسری جانب سٹیج اداکارہ فیا کا کہنا تھا کہ میں بے گناہ ہوں، مجھ پر قاتلانہ حملے کا جھوٹا الزام عائد کیا گیا، تماثیل تھیٹر کا مالک مجھ جس ناجائز تعلقات قائم کرنا چاہتا تھا، میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔