ریاض ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی عوام کو سعودی عرب سے بہت بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اسلام آباد میں ایک اور شاندار مسجد کی تعمیر کی نوید سنائی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ان دنوں سعودی عرب کے دورہ پر ہیں جہاں پر وہ تاریخی دستاویزات اور معاہدوں پر دستخط کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے اہم مسائل پر بات چیت کرنے میں مصروف ہیں مگر ایسی مصروفیت میں بھی وہ پاکستان عوام کو خوشخبری سنانے سے نہیں چوکے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’ دو مسجدوں کے متولی شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے پاکستان کے دارالحکومت ، اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں اپنے نام سے ایک عظیم الشان مسجد تعمیر کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے‘‘۔یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد بھی سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو تحفہ دی گئی تھی اور مگر افسوسناک طور پر شاہ فیصل اپنے بنوائے ہوئے اس شاہکار کے مکمل ہونے سے پہلے بھی دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔