سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیدیا گیا

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیدیا گیا

اسلام آباد ( پبلک نیوز) سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت الیکشن (دوسرا ترمیمی) آرڈیننس 2021 جاری کر دیا۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (1) 94 اور سیکشن 103 میں ترمیم کی گئی۔

آرڈیننس کے متن کے مطابق سیکشن (1) 94 کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نادرا یا کسی اور اتھارٹی یا ایجنسی کی تکنیکی معاونت سے عام انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے قابل بنائے گا۔

سیکشن 103 کے تحت الیکشن کمیشن عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں خریدنے کا بھی پابند ہوگا۔ آرڈیننس سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت، الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیومیٹرک تصدیقی مشینوں کے لیے پائلٹ منصوبوں کے متعلق شقوں کو بدلا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔