بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم پر پاکستانی فنکار پھٹ پڑے

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم پر پاکستانی فنکار پھٹ پڑے

لاہور ( پبلک نیوز) بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے جانے والے حملہ اور تشدد پر پاکستان فنکار بھی پھٹ پڑے۔ اداکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ پوری دنیا مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری اس تمام ظلم و ستم پر خاموش ہے آخر کیوں؟ یہ دہشت گردی ہے، اس پر سب کو آواز اٹھانا ہو گی۔

گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ مسجد اقصٰی عبادت گاہ ہے، وہاں پر دھاوا بولتے ہوئے نہتے عبادت گزاروں پر حملہ کیسے کیا جا سکتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اسرائیلی ایسے اقدام کر رہا ہے اور پوری دنیا اس کو خاموشی سے دیکھ رہی ہے۔

اداکار سمیع خان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس پر حملہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

واضح رہے کہ مسجد اقصٰی پر اسرائیل کی فوج نے حملہ کرتے ہوئے وہاں پر موجود عبادت گزاروں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ ٹوئٹر مسلسل ٹرینڈ کر رہا ہے۔ دنیا میں موجود مسلمان اس حملہ کی مذمت کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔