افغان طالبان اس بار مثبت سوچ کیساتھ آئے ہیں، شاہد آفریدی

افغان طالبان اس بار مثبت سوچ کیساتھ آئے ہیں، شاہد آفریدی
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ اس بار افغان طالبان مثبت سوچ کیساتھ آئے ہیں ۔ کرکٹر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے کہ جس میں وہ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے افغانستان سے متعلق بات کر رہے ہیں اور ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کہہ رہے ہیں کہ اس بار افغانستان میں طالبان بہت مثبت سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ چیزیں ہمیں پہلے نظر نہیں آئیں لیکن اب بہت اچھی چیزیں نظر آ رہی ہیں جیسے خواتین کو کام کرنے کی اجازت اور انہیں سیاست کی اجازت ہے۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ طالبان کرکٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں کیونکہ وہ کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔