نان روٹی کی قیمتوں سےمتعلق نیانوٹیفکیشن فوری معطل کرنےکی استدعا مسترد

نان روٹی کی قیمتوں سےمتعلق نیانوٹیفکیشن فوری معطل کرنےکی استدعا مسترد
کیپشن: نان روٹی کی قیمتوں سےمتعلق نیانوٹیفکیشن فوری معطل کرنےکی استدعا مسترد

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان بائی ایسوسی ایشن کی نان اور روٹی کی قیمتوں کا نئے نوٹیفکیشن آج ہی معطل کرکے حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں کے نئے نوٹیفکیشن کے خلاف بھی درخواست دائر ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان بائی ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ تندور مالکان کتنے روپے میں روٹی بیچنا چاہ رہے ہیں؟گندم کی قیمت میں کمی ہوئی تو پھر کیا مسئلہ ہے؟۔

وکیل نے کہاکہ اسلام آباد میں تلہ گنگ، چکوال اور اٹک کی قیمتوں پر نان روٹی نہیں بیچی جا سکتی۔ نئے نوٹیفکیشن میں 100گرام کی  روٹی کی قیمت 16روپے ہے،ضلعی انتظامیہ کیساتھ ہم آج بھی بیٹھنے کو تیار ہیں وہ ہم سے بات تو کریں،ایک روٹی ہمیں تقریباً21روپے میں پڑ رہی مگر ہم 20میں بھی بیچنے کو تیار ہیں۔انتظامیہ نے انا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے،کل سے تقریباً 30تندور سیل کئے جا چکے ہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد میں اب تک کتنے مقدمات درج ہوئے ہیں؟

صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے کہاکہ مجھ پر 2مقدمات ہیں، تقریباً 30تندور سیل، 60لوگ گرفتار ہیں۔

وکیل نے کہاکہ  سرکاری نرخ نامے کا نوٹیفکیشن آج تک پبلش نہیں ہوا مگر تندوروں کو سیل کیا جارہا ہے۔ایک نوٹیفکیشن پہلے جاری ہوا جس پر اس عدالت نے حکم امتناع دیا تھا،عدالت کو بتایا کہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا پھر میڈیا پر اس خبر کی تردید چلوائی گئی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے راولپنڈی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد کیلئے بھی جاری کردیا ہے. 

اسلام آباد ہائیکورٹ  نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10مئی کو جواب طلب کر لیا۔

 نان بائی ایسوسی ایشن کی نوٹیفکیشن آج ہی معطل کرکے حکم امتناع دینے کی استدعا مستردکردی گئی ۔عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے سماعت جمعہ تک کیلئے ملتوی کردی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناع کی درخواست پر بھی جمعہ کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

Watch Live Public News