بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور عالمی ریکارڈ چھین لیا

بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور عالمی ریکارڈ چھین لیا

ویب‌ڈیسک: پاکستانی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز بابراعظم نے کیلنڈر ایئر کے دوران ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ ففٹی پلس سکور بنا کر ویرات کوہلی سے ایک اور عالمی ریکارڈ چھین لیا.

بابراعظم نے اتوار کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں ففٹی بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، یہ بابراعظم کا رواں سال اب تک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مجموعی طور پر 19واں ففٹی پلس سکور ہے، بابراعظم نے رواں سال مجموعی طور پر 39 ٹی ٹونٹی میچز کھیل کر 17 نصف سنچریاں اور دو سنچریاں سکور کیں.

اس سے قبل کیلنڈر ایئر کے دوران زیادہ بار ففٹی پلس سکور کرنے کا اعزاز بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 2016ءمیں 18 مرتبہ ففٹی پلس سکور کیا تھا جس میں ان کی چار سنچریاں اور چودہ نصف سنچریاں شامل تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔