مصنوعی بارش کب برسائی جائے گی؟ تاریخ سامنے آگئی

 مصنوعی بارش کب برسائی جائے گی؟ تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت اور محکمہ ماحولیات کا مصنوعی بارش کا برسانے کی تیاریاں مکمل،لاہور میں 11 اور 12 نومبر کو مصنوعی بارش برسانے کی تیاری مکمل ہے، محکمہ موسمیات، ماحولیات نے مانیٹرنگ شروع کردی۔

ذرائع محکمہ ماحولیات کے مطابق 11,12 نومبرکو بادلوں میں 30 فیصد نمی کا امکان ہے، 11 اور 12 نومبر کو لاہور کا موسم سرد رہے گا ،لاہور میں نمی والے بادل رہیں گے،نمی والے بادلوں پر مصنوعی بارش کا پہلا ٹرائل کیا جائے گا۔

اگر نمی والے بادل آئے تو ٹرائل کیا جائے گا اور صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ،آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیارکی ہے۔

مصنوعی بارش کے لیے سازگار موسم درکار ہے جس میں ہواوں کا کم دباو ہونا لازمی ہے ، مصنوعی بارش کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے۔

Watch Live Public News