پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،08 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،08 اکتوبر 2021
آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی کی قیمت، انکم و سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیز بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ تاکہ سالانہ محصولات کا ہدف 58 کھرب روپے سے بڑھ کر 63 کھرب روپے ہوجا ئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی مشکلات آصف علی زرداری اور نواز شریف کے 10 سالوں کا تحفہ ہیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں چار ماہ بہت اہم ہیں۔ ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے۔ عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کہتے ہیں 225 ارب کے مزید ٹیکس معاشی تباہی کا پیش خیمہ ہے.عوام کو ہر روز ایک نئی تکلیف میں مبتلا کیا جا رہا ہے وزیرخزانہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کرانے کا مشروط فیصلہ کر لیا گیا.حکومت پہلے پنجاب کی سینیٹ نشست کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے گی

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔