کورونا کے بعد ڈینگی بے قابو، کیس بڑھنے لگے

کورونا کے بعد ڈینگی بے قابو، کیس بڑھنے لگے
پنجاب بھرمیں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 189 مریض رپورٹ ہوئے، صرف لاہور سے ڈینگی کے 139 مریض رپورٹ ہوگئے۔ سیکرٹری صحت عمران سکندر کے مطابق روز راولپنڈی سے 33 جبکہ اٹک اور فیصل آباد سے ڈینگی کے 3 تین مریض رپورٹ ہوئے۔ گوجرانوالہ اور پاکپتن سے 2 دو جبکہ ننکانہ، وہاڑی اور مظفرگڑھ سے ڈینگی کا 1 ایک مریض رپورٹ ہوا۔ جھنگ، لیہ، اوکاڑہ اور بہاولپور سے بھی ڈینگی کا 1 ایک مریض رپورٹ ہوا۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 3,176 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 2،486 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں - صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 247 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 130 مریض داخل ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔