صدر مملکت کا فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے تشدد پر اظہار تشویش

صدر مملکت کا فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے تشدد پر اظہار تشویش
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ مجھے فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے تشدد پر سخت تشویش ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مزید خونریزی اور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے، صورتحال فوری جنگ بندی کا تقاضا کرتی ہے کیونکہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تشدد اور تصادم سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہوں کہ وہ فریقین کو لڑائی مزید بڑھانے سے روکنے کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق دیرینہ تنازعہ کے پرامن حل کیلئے کام کرے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔