عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا
کیپشن: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ برنیٹ کروڈ کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔ 

ماہرین نے مشرق وسطی میں کشیدگی کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب نے بھی ایشیائی مارکیٹ کے لیے خام تیل کی قیمت بڑھا دی ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

 

دوسری جانب اب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد تک کمی کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ 

Watch Live Public News